حیدرآباد۔17جولائی(اعتماد نیوز) اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی کی جانب سے تلنگانہ
کانگریس قائدین کے درمیان اختلافات کے خبر کو مسترد کرنے کے باوجود آج ایک
بار کانگریس قائدین کے درمیان بحث و تکرار کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے
مطابق آج گاندھی بھون میں کانگریس قائدین کے اجلاس میں چند تلنگانہ
کانگریس قائدین کو اسکی اطلاع نہیں دی گئی
۔جبکہ اسی اجلاس میں آندھرا
پردیش کے کانگریس قائدین کو بلایا گیا۔ جس پر برہم ایک سابق وزیر اور
جگتیال کے رکن اسمبلی جیون ریڈی کے درمیان بحث و تکرار ہوا۔ انہوں نے کہا
کہ کیا ہی بہتر ہوتا اگر انکو اسکی اطلاع نہیں دی جاتی ۔ تاہم بحث و تکرار
کے وقت صدر پردیش کانگریس پی لکشمیا اور قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر
ڈی سرینواس خاموش تماشائی بنے رہے۔